پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، محمد آصف نے 9 فریمز پر مشتمل فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حریف کو شکست دی اور بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین بار عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ پاکستانی کیوئسٹ نے اس ٹورنامنٹ میں 6 سنچری بریک کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ 42 سالہ محمد آصف نے قبرص کے مائیکل جورجیو کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اس سے قبل، انہوں نے یو اے ای کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرا کر فائنل فور میں پہنچے تھے۔ پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر عہدیداروں نے محمد آصف کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ انہیں ارشد ندیم کی طرح پذیرائی اور انعامات ملیں گے۔