جیتی ہوئی بازی ہارنا کوئی جنوبی افریقہ سے سیکھے
ابوظبی میں آئرلینڈ نے ایک دلچسپ میچ میں تاریخ رقم کی۔
آئرلینڈ نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دی۔ دو بھائیوں نے پروٹیز کی پوری ٹیم پر بھاری بھرکم کارکردگی دکھائی۔
روس اڈیئر نے سنچری بنائی، جبکہ دوسرے بھائی مارک اڈیئر نے چار وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ایک سو چھانوے رنز کا ہدف دیا، لیکن پروٹیز اس بڑے ہدف کے پیچھے جیت کے قریب پہنچ کر میچ ہار گئے۔
جب بارہ گیندوں پر صرف تئیس رنز درکار تھے، مارک اڈیئر نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ بارہ گیندوں میں جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اور آئرلینڈ نے جیت حاصل کی۔