مہاراشٹر: لوگوں نے نوٹوں کے لیے نالے میں چھلانگ لگا دی
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں بڑی تعداد میں لوگوں نے خوشی خوشی گندے نالے میں چھلانگ لگائی۔ وجہ یہ تھی کہ انہوں نے نالے میں 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل بہتے دیکھے۔
لوگوں نے نالے میں چھلانگ لگا کر تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے نوٹ حاصل کیے اور خوشی خوشی باہر آئے۔
تاہم سوال یہ ہے کہ اتنے نوٹ نالے میں کس نے ڈالے؟ جب پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لوگوں سے نوٹوں کے بنڈل چھین لیے۔
اب پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ نوٹ نالے میں کس نے اور کیوں پھینکے۔ وہ نالے کے ارد گرد لوگوں سے پوچھ گچھ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے۔