ٹماٹر
جلد کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم
Tomatoes are very important for skin protection
ہم ٹماٹر کی مدد سے اپنی جلد کو چمکدار دلکش اور خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔گرمیوں کے موسم میں چہرے پر تیل اور چکناہٹ عام بات ہے ۔پسینہ اور چکناہٹ کی وجہ سے میک اپ بر قرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی موجودگی میں ظاہری شکل و صورت میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ یہ ہماری اسکن سے تیل کی اضافی مقدار کو ختم کرتا ہے۔ ایک ٹماٹر کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اپنا چہرے پر 10 سے 15 منٹ کے لیے رگڑیں۔ یہ ہماری جلد سے اضافی تیل کو ختم کر کے قدرتی چمک دیتا ہے۔
ٹماٹر جلد کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم
جب ہماری جلد میں آلودگی اور تیل جمع ہو جاتا ہے تو یہ ہماری اسکن کو نقصان پہنچاتا ہے اس وجہ سے ہماری اسکن نا ہموار اور مردہ دکھائی دیتی ہے۔جب اسکن میں آلودگی جمع ہو جاتی ہے تو اسے نکالنے کے لیے صرف چہرے کو دھونا کافی نہیں ہے کیونکہ جو میل کھلے مساموں میں ہوتی ہے اس کے لیے ٹماٹر کا استعمال ضروری ہے۔ ٹماٹر میں ایسے انزائم موجود ہوتے ہیں جو جلد کے مردہ خلیوں کی تہہ کو ختم کر کے اسکن کو ہلکا پھلکا کر دیتے ہیں۔آپ نے ٹماٹر کے سکرب کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا ٹماٹر کو چینی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے ہماری اسکن کی صفائی ہوتی ہے اور اس کی مدد سے اسکن سے میل ختم ہوتی ہے اور یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتا ہے۔ چہرے کی چمک اور دلکشی کو برقرار رکھنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے ۔ٹماٹر ہماری اسکن سے نہ صرف اضافی آئل کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ یہ ہماری اسکن کی چمک کو بھی برقرار رکھتا ہے ۔ہمیں اپنی اسکن کی چمک قائم رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے وہ جانتے ہیں۔۔۔
ٹماٹر وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن سی ہماری اسکن کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے لیےآپ ایک پیالی میں ٹماٹر کا جوس لیں اس میں ہلدی ملائیں اور اپنے چہرے پر لگائیں۔ ایسا کرنے سے ہماری اسکن کو چمک ملتی ہے اور چہرے سے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں ۔گرمی کے موسم میں چکناہٹ اور کیل مہاسوں کا مسئلہ عام ہوتا ہے۔ ہمارے چہرے پر ایک بھی دانہ ہماری خوبصورتی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ٹماٹر کا استعمال کرنا چاہیے۔ ٹماٹر میں ایسے ایجنٹ موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹماٹر سے گودا نکالیں اور اس میں ٹی ٹری تیل کے چند قطرے شامل کریں۔ اس کے بعد 10 سے 15 منٹ کے لیے اپنے چہرے پر لگائیں۔آپ یہ طریقہ ہفتہ میں تین بار آزمائیں ایسا کرنے سے اپ کو مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو بہت سی بیماریوں کے ساتھ چہرے پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کی جھریاں کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں بہت سی کریمز موجود ہیں لیکن وہ مہنگے داموں دستیاب ہیں۔ ہم ٹماٹر کی مدد سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں۔ ٹماٹر کا گودا لیں، اس میں ایو اکا ڈو پیس کر مکس کریں اور کچھ دیر کے لیے اپنے چہرے پر لگائیں۔ ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کم ہوں گی۔ ہم اپنی اسکن کے بہت سے مسائل کو ایک ٹماٹر کی مدد سے حل کر سکتے ہیں ۔ٹماٹر کی مدد سے ہم فیشل بھی کر سکتے ہیں ۔لیکن جلد کی کسی بھی بیماری کا حل ایک اچھے ڈرما ٹا لو جسٹ کے پاس ہی ہو سکتا ہے ۔
www.urduointzone.com
[…] کے لیے مخصوص تھے ،لیکن اب بدلتے ہوئے رجحانات کے تحت ان خوبصورت پیسٹل کلرز کو شام کی تقریبات کےلیے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔ […]