Monday, December 23, 2024
Homeانٹرنیشنلابو ظہبی: غیر ملکی کارکنوں کے لیے چار لازمی طبی ٹیسٹ

ابو ظہبی: غیر ملکی کارکنوں کے لیے چار لازمی طبی ٹیسٹ

ابو ظہبی: غیر ملکی کارکنوں کے لیے چار لازمی طبی ٹیسٹ

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے چار لازمی طبی ٹیسٹ متعارف کرادیے ہیں۔ ابوظبی میں ایک طبی مرکز کے ڈائریکٹر کریگ ہالپین کے مطابق، یہ ٹیسٹ مقامی افراد اور نئے آنے والوں کی عمومی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ مطلوبہ ٹیسٹوں میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ، جوڑوں کی جانچ اور بلڈ پریشر شامل ہیں۔

ہالپین نے کہا کہ یو اے ای کی لیبر مارکیٹ میں ملازمت کے بہت سے مواقع ہیں، اور پیشگی صحت کی جانچ ضروری ہے۔ ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے اعلیٰ معیار کے ساتھ ایک مرکزی طبی ٹیسٹ سینٹر موجود ہے۔

پاکستانی وزٹ ویزہ پر آنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رہائش، کافی فنڈز (3000 درہم) اور واپسی کے ٹکٹ کی ضرورت پوری کریں۔ جو لوگ یہ شرائط پوری نہیں کرتے انہیں بورڈنگ سے انکار کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سیاحتی ویزے کی تمام شرائط پر عمل کریں اور سیاحتی ویزے پر ملازمت کی تلاش نہ کریں

متعلقہ پوسٹیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

مقبول ترین