Monday, December 23, 2024
Homeموسمموسم کی صورتحال (06 نومبر 2024 )

موسم کی صورتحال (06 نومبر 2024 )

موسم کی صورتحال (06 نومبر 2024 )

بدھ کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ رہی۔

جمعرات کو بھی بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کو سرد موسم کی توقع ہے۔ پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے: ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقے سموگ اور ہلکی دھند کی زد میں رہے۔

بدھ رات: صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائی رہنے کی توقع ہے۔

جمعرات: صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، مگر سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں صبح کے وقت کچھ مقامات پر دھند بھی پڑنے کا امکان ہے

متعلقہ پوسٹیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

مقبول ترین