وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نئی امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس/ٹوئٹر) پر لکھا کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے
اسلام آباد (06 اکتوبر 2024) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا 47واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، اور امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم سمیت یوکرین، ہنگری، فرانس، اٹلی، چیک ری پبلک، نیٹو اور آسٹریا کے رہنماؤں نے بھی ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ امن کو ترجیح دے گا اور عالمی تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کی حریف کملا ہیرس 266 ووٹ حاصل کرسکیں۔