ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی حریف، ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو 226 الیکٹورل ووٹ ملے۔ امریکہ کے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انتخابی مقابلہ جیت لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب جیت لیا ہے، اور 50 میں سے 27 ریاستوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے حریف کملا ہیرس نے 19 ریاستوں میں فتح حاصل کی۔ ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو 186 نشستیں اور ڈیموکریٹس کو 160 نشستیں ملیں، جبکہ سینیٹ میں ری پبلکنز کو 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے۔ ٹرمپ نے اہم ریاستوں جیسے نارتھ کیرولائنا، جارجیا، اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کی، جنہیں سوئنگ اسٹیٹس سمجھا جاتا ہے۔
کملا ہیرس نے کیلیفورنیا، نیومیکسیکو، اور دیگر ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، اور سب سے زیادہ ووٹ کیلیفورنیا میں حاصل کیے۔ ٹرمپ اپنے حامیوں سے جلد خطاب کریں گے، جبکہ کملا ہیرس آج شام اپنا بیان دیں گی۔