بنگلورو: بھارت کو36سال بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست
بھارت کو 36 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 402 رنز بنا کر بھارت پر 356 رنز کی برتری حاصل کی۔ بھارت کی پہلی اننگز میں صرف 46 رنز پر آؤٹ ہونے کا یہ ان کا کم ترین اسکور تھا۔
دوسری اننگز میں بھارت نے بہتر بیٹنگ کی، سرفراز خان نے 150 رنز بنائے، جبکہ رشبھ پنت 99 پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے 462 رنز بنا کر اپنی اننگز ختم کی۔
نیوزی لینڈ کو 107 رنز کا ہدف ملا۔ کیویز نے ٹام لیتھم کی وکٹ گنوائی، مگر وِل ینگ اور رچن رویندرا نے ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلا دی، ینگ نے 48 اور رویندرا نے 39 رنز بنائے۔