راہول گاندھی کی دلتوں کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر وائرل
بھارتی لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کولہاپور میں ایک دلت خاندان کے گھر گئے اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
راہول گاندھی نے وہاں کھانا بنایا اور ذات پات کی تفریق جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنی ملاقات کی ویڈیو اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ دلت خاندان کے ساتھ کھانا پکاتے اور کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
راہول نے لکھا کہ بہت کم لوگ دلت کچن کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کولہاپور میں و ان کی بیوی انجنہ کے ساتھ ایک دوپہر گزاری اور ساتھ میں ہربھریاچی بھاجی اور تور دال بنائی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دلت خاندان راہول کو پکوان کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آتا ہے۔ کانگریس نے بھی اس دورے کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ راہول گاندھی نے ذات پات کی تفریق اور ثقافت کی اہمیت پر بات کی۔