Monday, December 23, 2024
Homeشوبزامیتابھ بچن کا ایک دن میں 200 سگریٹ پینے کاحیران کن انکشاف

امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200 سگریٹ پینے کاحیران کن انکشاف

امیتابھ بچن کا ایک دن میں 200 سگریٹ پینے کاحیران کن انکشاف

 ممبئی:  بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ وہ ماضی میں سگریٹ پیتے تھے، شراب نوشی کرتے تھے، اور گوشت بھی کھاتے تھے۔

بھارتی میڈیا پر ایک پرانا انٹرویو دوبارہ شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے اپنی پرانی عادات کے بارے میں بات کی۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ اب وہ نہ سگریٹ پیتے ہیں، نہ شراب پیتے ہیں، اور نہ ہی گوشت کھاتے ہیں۔ یہ تبدیلی انہوں نے مذہب کی وجہ سے نہیں کی بلکہ یہ ان کی ذاتی پسند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد سبزی خور تھے، جبکہ ان کی والدہ اور اہلیہ جیا گوشت کھاتی ہیں، لیکن انہیں گوشت کا ذائقہ پسند نہیں۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ جوانی میں ان کی عادات مختلف تھیں، وہ سگریٹ، شراب، اور گوشت سب کچھ استعمال کرتے تھے۔

متعلقہ پوسٹیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

مقبول ترین