Monday, December 23, 2024
Homeانٹرنیشنلایران کی اسرائیل کو دھمکی: جوابی کارروائی کی صورت میں اہم تنصیبات...

ایران کی اسرائیل کو دھمکی: جوابی کارروائی کی صورت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے

ایران کی اسرائیل کو دھمکی: جوابی کارروائی کی صورت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے

تہران: ایران نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے میزائل حملوں کا جواب دیا تو وہ اسرائیل کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا، تو ایران اسرائیل کی توانائی اور گیس کی تنصیبات پر حملہ کرے گا۔

علی فدوی نے کہا، “اگر اسرائیل ایسی کوئی غلطی کرتا ہے، تو ہم اس کے تمام توانائی کے ذرائع، ریفائنریوں اور گیس کے میدانوں کو نشانہ بنائیں گے۔”

یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس تبصرے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ایران کے میزائل حملوں کو بڑی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ایران کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے قبل ازیں کہا تھا کہ غزہ اور لبنان میں شہریوں پر وحشیانہ حملوں اور حماس و حزب اللہ کے رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے گئے تھے۔

متعلقہ پوسٹیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

مقبول ترین