وسیم اکرم نے بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے سے بابر اعظم اپنی بیٹنگ پر زیادہ دھیان دے سکیں گے اور ان پر دباؤ بھی کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بابر نے دوستوں اور قریبی ساتھیوں سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہوگا۔ ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے، لیکن میں بابر کے ساتھ ہوں۔ اسے اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور اپنی بیٹنگ پر پوری توجہ دینی چاہیے۔
یاد رہے کہ کل بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اب محمد رضوان کو نیا کپتان بنانے کا امکان ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔