Monday, December 23, 2024
Homeپاکستانپی ٹی آئی ملک کی ترقی برداشت نہیں کر پا رہی ،طلال...

پی ٹی آئی ملک کی ترقی برداشت نہیں کر پا رہی ،طلال چوہدری

پی ٹی آئی ملک کی ترقی برداشت نہیں کر پا رہی ،طلال چوہدری

اسلام آباد (  تازہ ترین  – 28 ستمبر 2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے حالات بگاڑنا چاہتے ہیں اور تصادم کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جب چاہیں چیف جسٹس اور آرمی چیف کو گالی دیں، وزیراعظم کو برا کہیں، یا پاکستان کے پاسپورٹ جلائیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی، اور کچھ لوگ اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا اور ان کی مخالفت کی جائے گی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے مقاصد کو کامیاب بنانے کے لیے اسرائیلی اخباروں میں عمران خان کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے خلاف مذمت کی اور کشمیر کی آزادی پر بات کی، جو پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔

متعلقہ پوسٹیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

مقبول ترین