Monday, December 23, 2024
Homeشوبزبگ باس 18 میں سلمان خان کا ناقابل یقین معاوضہ لینے کا...

بگ باس 18 میں سلمان خان کا ناقابل یقین معاوضہ لینے کا انکشاف

بگ باس 18 میں سلمان خان کا ناقابل یقین معاوضہ لینے کا انکشاف

ممبئی: بھارت کے مقبول ریئلٹی شو “بگ باس” کے سیزن 18 کی میزبانی کرنے والے اداکار سلمان خان کے معاوضے کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

سلمان خان پچھلے 18 سال سے مسلسل “بگ باس” کے سولہ سیزن کی میزبانی کر چکے ہیں۔ اس شو کے پہلے سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن نے کی تھی، لیکن دوسرے سیزن سے سلمان خان نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور ان کی میزبانی نے شو کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دیا۔ ناظرین اب ہر سیزن میں انہیں ہی میزبان کے طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

نئے سیزن 18 کا آغاز اس ہفتے ہوا، جس میں سلمان خان ایک بار پھر میزبان ہیں۔ صرف پرومو ہی نے ناظرین کو متوجہ کر لیا، اور اس پرومو میں خاص بات یہ تھی کہ اس میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سلمان خان کے ماضی اور مستقبل کے کرداروں کو دکھایا گیا۔

بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان “بگ باس” کے اس سیزن کی میزبانی کے لیے ہر مہینے 60 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ اگر سیزن 15 ہفتوں تک چلتا ہے تو سلمان خان کو تقریباً 250 کروڑ روپے ملنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سلمان خان کا یہ معاوضہ کئی بڑی فلموں جیسے “باہوبلی 2″، “جوان”، “لیو”، “استری 2” اور “اینیمل” کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

“بگ باس” سیزن 18 کا گرینڈ پریمیئر 6 اکتوبر 2024 کو نشر کیا گیا، جس میں 18 مقابلہ کرنے والوں نے حصہ لیا اور شاندار پرفارمنس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے۔  

متعلقہ پوسٹیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

مقبول ترین