We Will Intensify Actions Against Israel: Hezbollah’s Interim Leader
اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کریں گے: حزب اللہ کے عبوری سربراہ کا اعلان
بیروت: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے عبوری سربراہ اور ڈپٹی چیف نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
نعیم قاسم نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے اپنا قائد اور بھائی کھو دیا ہے جو اپنے مجاہدین سے بے حد محبت کرتے تھے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی چیف نے واضح کیا کہ ہم جلد ہی تنظیم کے نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے اور لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔
نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، اور ہم اسی طرح کامیابی حاصل کریں گے جیسے 2006 کی جنگ میں کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے اندر 150 کلومیٹر تک حملے کرتے رہے ہیں اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ہماری کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ ان میں اضافہ بھی ہوگا۔ اگر اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کی تو ہم تیار ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو تنظیم کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔